لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں پاکستانی خاتون اور 3 بچے جاں بحق جبکہ 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے شمال مغربی علاقے برینٹ میں گھر میں خوفناک آگ کے نتیجے میں پاکستان سے تعلق رکھنے والی خاتون اور تین بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد جھلس کر زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جاں بحق خاتون کی عمر 43 سال تھی، 15 سال کی بیٹی، 8 اور 4 سال کے بیٹے بھی افسوسناک حادثے میں جان سے گئے، آتشزدگی سے 2 منزلہ گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق قتل کے شبہے میں پولیس نے گھر کے باہر سے مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ متاثرہ خاندان تقریباً 20 یس سال قبل پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔





















