اسرائیلی ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں ناصر اسپتال کی ڈاکٹر کے گھر پر میزائل حملے میں 9 بچے شہید ہوگئے، شوہر اور ایک بچہ زخمی ہیں۔
غزہ میں دل دہلا دینے والی خبر، ناصر اسپتال میں بچوں کی ڈاکٹر آلا النجار پر قیامت ٹوٹ پڑی، ڈیوٹی کے دوران خاتون ڈاکٹر کے اپنے 9 بچوں کی لاشیں ان کے سامنے آگئیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ڈاکٹر النجار کے شوہر نے انہیں اسپتال چھوڑا اور واپس گھر پہنچے ہی تھے کہ اسرائیل نے میزائل حملہ کردیا، واقعے میں 9 بچے شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق نو بچوں کی لاشیں ڈاکٹر النجار کے سامنے آئیں تو ان پر غشی طاری ہوگئی، حملے میں ڈاکٹر النجار کا دسواں بچہ زخمی ہوا جبکہ شوہر شدید زخمی حالت میں آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک 53 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔





















