پاکستان نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے بنگلہ دیش کیخلاف تین میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کیلئے کوچنگ اسٹاف کا اعلان کردیا، مائیک ہیسن ہیڈ کوچ اور حنیف ملک بیٹنگ کوچ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشلے نوفکے کو بالنگ کوچ جبکہ محمد مسرور کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا ہے، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر کے فرائض انجام دیں گے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا یکم جون کو ہوگا۔






















