پاکستان کے اشعب عرفان نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ جیت لی، فائنل میں انہوں نے ملائیشیا کے کھلاڑی کو شکست دی۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں ہونیوالی اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل کے ٹاپ سیڈ اشعب عرفان نے ملائیشیا کے ڈنکن لی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
ملائیشین پلیئر کیخلاف اشعب عرفان کی جیت کا اسکور 11 ۔ 8، 12 ۔ 10 اور 11 ۔ 9 رہا۔
واضح رہے کہ ساؤتھ آسٹریلین اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 9 ہزار ڈالرز تھی۔






















