پشاورضلعی انتظامیہ نےطیاروں کو حادثات سےبچانے کے لئےپشاور باچا خان ایئرپورٹ کے اردگرد علاقوں میں پتنگ بازی،کبوتر بازی اور لیزر بیم کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے،جو دو ماہ کے لئے نافذ العمل رہے گی۔
پشاورضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری اعلامیہ کےمطابق پشاور ایئرپورٹ میں فلائیٹ سیفٹی کے لئے دفعہ ایک سو چوالیس کا نفاذ کیا گیا ہے،144 کے تحت پشتہ خرہ، گلبرگ، سواتی پھاٹک، لنڈی اخون محمد، یونیورسٹی ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں ہوائی فائرنگ، کبوتر بازی، پتنگ بازی، ڈرون اڑانے، اور ہوائی جہازوں کے لیے نقصان دہ لیزر لائٹس کے استعمال پر دو ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ فیصلہ شہریوں اور ہوائی ٹریفک کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عوام سے تعاون کی اپیل کی جاتی ہے تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔






















