لاہور قلندرز نے ایلیمینٹر 2 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دیتے ہوئے پی ایس ایل سیزن 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے ، لاہور قلندرز کا مقابلہ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ اتوار کو ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کی پوری ٹیم لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 203 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 107 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور 95 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اسلام آباد کی جانب سے صرف سلمان آغا 33 جبکہ شاداب خان 26 رنز بنائے، 0ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا ۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور راشد حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا ۔
اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے جس میں کوشل پریرا 61 رنز کے ساتھ سر فہرست رہے جبکہ محمد نعیم 50 ، عبداللہ شفیق 25 ، راجا پاکسے 22 اور آصف علی نے 15 رنز بنائے ۔






















