جاز ورلڈ کے سی ای او عامر ابراہیم کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت مالیاتی نظام کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے۔ پاکستان میں یہ ٹیکنالوجی لاکھوں افراد کے لیے مالی رسائی کا دروازہ کھول سکتی ہے۔
بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران مصنوعی ذہانت اور مالیاتی شعبے کے مستقبل پر اہم گفتگو ہوئی۔ سیشن سے خطاب میں عامر ابراہیم نے کہا کہ مصنوعی ذہانت مالیاتی نظام کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہے، مگر اس کی حقیقی کامیابی اعتماد پر منحصر ہوگی۔
عامر ابراہیم نے کہا کہ اصل اثر اس شفافیت، احتساب اور شمولیت سے ماپا جائے گا جو یہ عام صارف کو فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کو انسانی مرکزیت اور ذمہ داری کے اصولوں کے تحت استعمال کرنا ہوگا تاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رکھا جا سکے۔
عامر ابراہیم نے کہا کہ پاکستان جیسے ابھرتے ہوئے ممالک میں یہ ٹیکنالوجی لاکھوں افراد کے لیے مالی رسائی کا دروازہ کھول سکتی ہے جو اب تک رسمی نظام سے باہر ہیں۔





















