پنجاب میں امن وامان کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر ن لیگی رکن اسمبلی امجد علی جاوید نے پنجاب میں دوبارہ پنچایت نظام لانے کی تجویز پیش کردی۔ پنچایت بل 2025ء کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، اسپیکر نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔
پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ن لیگی رکن نے صوبہ بھر میں پنچایت نظام لگانے کی تجویز دیدی۔
پنجاب میں انصاف کی رفتار کو بہتر بنانے کیلئے پنچایت بل 2025ء کے نام سے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا، ہر ضلع اور یونین کونسل میں ایک کمیٹی بنانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ کمیٹی گھریلو جھگڑوں، چھوٹے مالی تنازعات، معمولی جرائم کا فیصلہ 30 دنوں میں کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
اسمبلی ذرائع کے مطابق چھوٹے چھوٹے معاملات تھانوں و کچہریوں میں لٹک جانا بل کا باعث بنا۔ اسپیکر نے بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوادیا۔





















