پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق نگران وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے،۔
ذکا اشرف پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ برقرار رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ذکا اشرف کی سربراہی میں منیجمنٹ کمیٹی کی مدت چار نومبرکو پوری ہو رہی تھی، منیجمنٹ کمیٹی تین ماہ میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کروائے گی۔ مینجمنٹ کمیٹی کی مدت تین ماہ بڑھانےکا نوٹیفکیشن وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے جاری کیا ہے۔