بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان نے 9 مئی کے کیسز میں تفتیش کے حوالے سے تیسری بار پولی گرافک اور دیگر ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیا۔
جمعرات کو بانی پی ٹی آئی نے تیسرے روز بھی ٹیسٹ کرانے سے تحریری طور پر انکار کیا جس کے بعد لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ٹیسٹ کئے بغیر واپس روانہ ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا دو مرتبہ انکار کر چکا ہوں ، میں نے کسی ٹیسٹ یا تفتیش میں پیش نہیں ہونا۔
ڈی ایس پی لاہور پولیس جاوید آصف نے کہا ٹیسٹ نہیں ہوں گے ت وانصاف کے تقاضے کیسے پورے ہوں گے اور تفتیش کا عمل کیسے آگے بڑھے گا ، ہم میرٹ پر کام کرنے کی کوشش کر رہےہیں لیکن عدم تعاون کا سامنا ہے۔
لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی آصف جاوید کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی اور تفتیشی ٹیم کو بانی پی ٹی آئی کے نو مئی کے کیسز میں پولی گرافک ٹیسٹ فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا تھے۔






















