پی آئی اے نے فضائی آپریشن میں توسیع کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا، نئی پرواز کا آغاز 18 جون سے ہوگا۔
قومی ایئر لائن پی آئی اے نے اپنے فضائی آپریشن کو وسعت دیتے ہوئے لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق پہلی پرواز 18 جون کو روانہ ہوگی، لاہور سے پیرس تک یہ پرواز ہر بدھ کو روانہ ہوگی، پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلا رہی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نئے روٹ کے آغاز سے پیرس کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار براہ راست پروازوں کی تعداد 3 ہو جائے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے بہت جلد یورپ کے دیگر شہروں کیلئے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی تاکہ مسافروں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دی جاسکے۔



















