امریکی ناظم الامور نےخضدار میں اسکول وین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔۔پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں
پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اپنےبیان میں کہا خضدارمیں اسکول بس پر بے رحمانہ اور سفاکانہ حملےکی مذمت کرتےہیں،معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،اپنےپیاروں کو کھونے والےخاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
امریکی ناظم الامور نےمزیدکہاکسی بھی بچے کو اسکول جاتے ہوئےخوف کا شکارنہیں ہونا چاہیے،پاکستان میں اُن لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں،انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ امریکا پرتشدد کارروائیوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔






















