امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جدید ترین دفاعی نظام گولڈن ڈوم کے ڈیزائن کی منظوری دیدی، جس پر 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گولڈن ڈوم دفاعی نظام کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، اسپیس فورس کے جنرل کو پروگرام کا سربراہ نامزد کردیا، دفاعی نظام پر 175 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
رپورٹ کے مطابق نیا دفاعی نظام چین اور روس سے درپیش خطرات سے نمٹنے کیلئے بنایا جارہا ہے، جو ایٹمی اور روایتی دونوں طرح کے میزائل روک سکے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گولڈ ڈوم سیٹلائٹس کے ذریعے میزائلوں کی نقل و حرکت کو دیکھ کر فضاء میں ہی انہیں تباہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہوگا۔






















