نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےبیجنگ میں چینی وزیر برائے عالمی امورلیوجیان چاؤ سےملاقات کی ہے۔
حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اورعالمی امور پر بات کرنے کےلیےنائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار چین میں موجود ہیں،جہاں انہوں نےچینی وزیربرائے عالمی امورلیوجیان چاؤ سےملاقات کی ہے،ملاقات میں پاکستان کی خودمختاری اورعلاقائی سالمیت پر چین کی بھرپورحمایت کو سراہا۔
چینی وزیرلیوجیان چاؤ کا کہنا تھا چین پاکستان کو فولادی دوست اور ہمہ موسمی تزویراتی شراکت دار سمجھتا ہے،پاکستان کےساتھ تعلقات کو ترجیح دیتا رہے گا۔
چینی وزیر برائے عالمی امور کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کی تعریف کی گئی،دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔






















