پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارتی میڈیا کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا ہے جسے پاکستان نے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں جھوٹا دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل کا استعمال کیا تھا اور یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس پر ویڈیو کے اجرا کے بعد شروع ہوئے۔
ترجمان کے مطابق ویڈیو میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ یہ جانتے ہی کہ دعویٰ بے بنیاد ہے اس لیے بھارتی فوج نے فوری طور پر گمراہ کن ویڈیو کو ہٹا دیا تاہم ویڈیو ہٹانے تک بھارتی میڈیا بغیر تصدیق کے جھوٹے بیانیے کو پھیلا چکے تھے، افسوس کی بات ہے کہ کچھ ہندوستانی آؤٹ لیٹس غلط معلومات کا پرچار کرتے رہتے ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی فوج کا آفیشل ہینڈل اس معاملے پر خاموش ہے اور بھارتی فوج نے غلط پوسٹ کے لیے نہ تو وضاحت کی اور نہ ہی معذرت کی ہے۔






















