فخر زمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف ورلڈ کپ کے اہم میچ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور کئی ریکارڈز اپنے نام کرلئے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ورلڈ کپ کے اہم میچ میں جیت کیلئے 402 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا ہے، ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پاکستان 21 رنز سے کامیاب ہوگیا، گرین شرٹس نے بارش سے متاثرہ میچ میں 25.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 200 رنز بنائے۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان نے 81 گیندوں پر 11 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
انہوں نے پاکستان کی جانب سے ورلڈ کپ میں تیز ترین سینچری اسکور کی، فخر نے 63 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دیا جس میں 9 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔
فخر زمان نے ایک اور ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا، وہ پاکستان کی جانب سے ایک اننگز میں کسی بھی بیٹر کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز بن گئے، انہوں نے اننگز میں 11 چھکے لگائے۔
فخر زمان موجودہ ورلڈ کپ میں اب تک 3 اننگز میں 18 چھکے لگا کر تیسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر ہیں، دونوں نے 7، 7 اننگز میں 20، 20 چھکے لگائے ہیں۔
فخر زمان 1999ء ورلڈ کے بعد سے پہلے 20 اوورز کے اندر سنچری اسکور کرنیوالے دنیا کے تیسرے کھلاڑی بھی بن گئے۔