یوم تشکر پر امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا مسلح افواج کے شکر گزار ہیں جو آزادی کی ضامن ہیں، قوم نے ثابت کیا کہ پاکستان کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں۔
واشنگٹن ڈی سی میں پرچم کشائی کی تقریب سے امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارحیت نے پاکستانی قومیت کو ازسرنو زندہ کیا، مسلح افواج پاکستان کی آزادی کے ضامن ہیں، قوم نے کامل ایمان، یقین اور ثابت قدمی کے ساتھ جارحیت کا مقابلہ کیا، دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی قوم نے اپنے عہد آزادی کی تجدید کی، وطن کی حفاظت کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کے لئے تیار ہیں۔ پاکستانی سفیر نے کہا کہ آئیں سب عہد کریں کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر اپنی آزادی کی حفاظت کریں گے۔






















