مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے،آج فی تولہ سونے کی قیمت میں2400 روپے کا اضافہ دیکھا جارہا ہے۔
آل صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2400 روپے بڑھکر 338500 روپےہوگئے ہیں،اس کےعلاوہ دس گرام سونے کےبھاو 2058 روپے کے اضافے سے 290209 روپے ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 24 ڈالر مہنگا ہو کر 3201 ڈالر کا ہوگیا ہے۔گزشتہ روز مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 9 سو روپے کا اضافہ ہوا تھا۔




















