خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن کے معاملے پر محکمہ خزانہ نے 10 آفیسر معطل کردیئے، جن میں ایک گریڈ 18 اور 3 گریڈ 17 کے افسران شامل ہیں
خیبرپختونخوا میں 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں محکمہ خزانہ نے مزید 10 افسران کو معطل کردیا۔
محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ معطل کئے گئے افسران میں ایک گریڈ 18 اور3 گریڈ 17 کے افسران شامل، گریڈ 16 کے 5 اور اسکیل 11 کا ایک سرکاری ملازم بھی کرپشن معاملے میں معطل کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق کوہستان اسکینڈل میں سی اینڈ ڈبلیو نے 7 اور اکاؤنٹنٹ جنرل آفس نے 2 ملازمین معطل کیے۔ اب تک کوہستان کرپشن اسکینڈل میں معطل کیے گئے سرکاری افسران و ملازمین کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔





















