چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق اس موقع پر نیول چیف نے زخمیوں کی غیر متزلزل بہادری، عظیم جذبے اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا۔
ایڈمرل نوید اشرف نے زخمیوں سے انفرادی طور پر ملاقات کی اور ان کی فوری صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم اور مسلح افواج دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے متحد ہیں۔






















