بنگلہ دیش کے آلراؤنڈر شکیب الحسن پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) 10 کا حصہ بن گئے۔
بنگلہ دیشی آلراؤنڈر شکیب الحسن پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شکیب الحسن کو ڈیرل مچل کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 10 کے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لیگز میچز راولپنڈی اور پلے آف راؤنڈ لاہور میں ہوگا۔
پی ایس ایل ٹین کا فائنل 25 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔






















