آئی سی سی نے سلمان علی آغا کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں نامناسب اشارے کرنے پر قصوروار قرار دے دیا۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا ہے ، حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو برسوں میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ سلمان علی آغا کسی ڈسپلنری مسئلے میں ملوث پائے گئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سلمان آغا نے رن آؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن کو نامناسب اشارے کیے تھے جبکہ غصے میں بیٹ، گلووز اور ہیلمٹ بھی میدان میں پھینک دیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق سلمان علی آغا نے میچ ریفری کے فیصلے کو قبول کرتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔




















