معرکہ بنیان مرصوص میں بھارت کی پسپائی،سفارتی محاذ پر پاکستان کی جیت پر دنیا بھی معترف ہوگئی۔
بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے بھی پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی سفارتی کامیابی اور بھارت کی ناکامی کو تسلیم کرلیا،دی ڈپلومیٹ کےمطابق پاکستان نےبھارت کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ہر سطح پر اپنی خودمختاری کا مقابلہ کرسکتا ہے۔
پاک بھارت جنگ میں پاکستان نےسیاسی بصیرت اوردانشمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا، بین الاقوامی برادری،بالخصوص امریکا بھی پاکستانی موقف کا معترف ہوگیا۔پاک چین کےدفاعی اشتراک سے بھارتی ایئرفورس کو نقصان سے دوچارکیا۔
عالمی سطح پررافیل طیاروں کی تباہی بھارت کی ذلت کا باعث بنی،دی ڈپلومیٹ کےمطابق بھارت پہلگام حملے میں پاکستان کےخلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کرسکا، پاک فوج کی حکمتِ عملی اور عالمی سفارتی حمایت نے بھارتی عزائم ناکام بنادیئے۔۔






















