برطانوی حکومت نےسابق وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادے حسن نواز اور انکے ڈائیریکٹرز کوبلارکاوٹ کام کی باضابطہ اجازت دے دی ۔
برطانیہ کےمحکمۂ ٹیکس نےنوازشریف کےصاحبزادے حسن نواز کیخلاف بینک دیوالیہ کیس باضابطہ بند کر دیا۔ریونیواورکسٹم کےفیصلےمیں کہا گیاکہ قرض دارکی طرف سےتعاون نہ کرنے یاعدالتی احکامات کی پابندی نہ کرنےکا اشارہ نہیں ملا۔
حسن نواز نےتمام قانونی تقاضوں اور کارروائیوں کو پوراکیا،اس حکم کےساتھ ہی یہ معاملہ ختم ہوگیا ہے، انکےخلاف مزیدکوئی قانونی کارروائی باقی نہیں رہی۔






















