راولپنڈی بورڈ نے ملتوی کیے گئے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا۔
راولپنڈی بورڈ کے ملتوی امتحان کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے مطابق میٹرک کے عملی امتحانات 27 اور 29 مئی کو ہوں گے جبکہ انٹرمیڈیٹ کے تھیوری پرچے 31 مئی اور 16 جون کو لیے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق طلباء اپنے پرانے مراکز اور سیشنز میں ہی امتحان دیں گے، نئی رول نمبر سلپس بورڈ ویب سائٹ پر جاری کردی گئی ہے، پرانی رول نمبر سلپس بھی قابلِ قبول ہوں گی۔
بورڈ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سوکس پارٹ 2 کا پرچہ منسوخ کردیا گیا، طلبہ کو نمبر پارٹ ون کی بنیاد پر دیے جائیں گے۔





















