قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی نے پلئیر آف دی منتھ قرار دیدیا۔بابر اعظم کو اگست کے مہینے کی کارکردگی پر پلئیر آف منتھ قرار دیا گیا۔بابر تیسری مرتبہ پلئیر آف دی منتھ قرار پائے ہیں۔
پلئیر آف دی منتھ کےلیے شاداب خان اور ویسٹ انڈیز کے نکولس پوران کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس موقع پرقومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہےکہ میں آئی سی سی پلئیر آف دی منتھ قرار پانے پر خوش ہوں۔
کپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ گزشتہ ایک ماہ ہماری ٹیم کے لیے غیر معمولی رہا ،ہم نے شاندار پرفاررمنسز کا مظاہرہ کیا ہے ۔ایشیا کپ کے دوران اپنے ملک کے کراؤڈ سامنے کھیل کر اچھا لگا ۔
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے میچز عرصہ دراز کے بعد پاکستان میں ہوئےمیں نے اپنے کیرئیر کی 150 سے زائد رنز کی دوسری اننگز ملتان کے کراؤڈ کے سامنے بنائی جس سے خوشی دوبالا ہوئی ۔