وزیراعظم اورمتحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زایدالنہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہواہے جس دوران شہبازشریف نےحالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے تعمیری کردار پر شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے، پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے، بھارت کے ساتھ جنگ بندی پر رضامندی خطے میں امن کی خاطر کی۔
وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو کبھی چیلنج نہیں ہونے دے گا، ایک سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معیشت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں مزید بہتری آئی ہے۔
شہبازشریف نے پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو اقتصادی شراکت داری مین بدلنے کے عزم کا اظہار کیا ۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی بحالی کی حمایت کرتا ہے۔






















