ترک صدر رجب طیب اردوان نے غیر روایتی اور جذباتی انداز میں ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی" کہہ کر مخاطب کیا اور پاکستان سے اپنی دلی محبت اور اخوت کا اظہار کیا ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایک غیر معمولی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کے لیے جذباتی انداز اپنایا۔انہوں نے شہباز شریف کو "میرے عزیز ترین بھائی" قرار دیتے ہوئے پاکستان کے ساتھ دلی محبت اور بھائی چارے کا اظہار کیا۔
اردوان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہم ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔صدر اردوان نے پاکستانی قیادت کی بصیرت اور دانشمندی کو بھی سراہا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ترکیہ کے صدر کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹویٹس کا یہ تبادلہ غیر رسمی انداز میں گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
Kıymetli @CMShehbaz kardeşim,
— Recep Tayyip Erdoğan (@RTErdogan) May 13, 2025
Dünya üzerinde pek az millete nasip olan Türkiye-Pakistan kardeşliği, hakiki dostluğun en güzel örneklerinden biridir.… https://t.co/NePsq2Lr3O






















