منافع خور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے، فیصل آباد میں چینی کی قیمت 180 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
فیصل آباد میں چینی کی قیمت 180 روپے کلو تک پہنچنے پر مہنگائی سے تنگ شہریوں کی مشکلات مزید بڑھ گئیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کروائے، سرکاری قیمت 164 روپے ہے تاہم چینی 180 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ قیمت کروائی جائے، پہلے ہی قیمت بہت زیادہ ہے۔





















