آئی جی جیل اور ڈی آئی جی جیل سندھ کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔
آئی جی جیل کی جانب سے واٹس ایپ پر توہین آمیز اور نامناسب پیغامات بھیجنے پر ڈی آئی جی حسن سہتو نے آئی جی جیل کیخلاف چیف سیکریٹری سندھ کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن کے مطابق آئی جی جیل یکم مئی سے توہین آمیز اور نامناسب پیغامات بھیج رہے ہیں، پیغامات کے باعث 3 مئی کے بعد آفیشل واٹس ایپ گروپ کو بند کرنا پڑا۔ قاضی نظیرنے نجی پیغامات میں بھی مبینہ طور پر توہین آمیز زبان استعمال کی۔
حسن سہتو نے مزید کہا کہ واٹس ایپ گروپ بند ہونے کے باوجود آئی جی جیل مسلسل بدکلامی کررہے ہیں، پیغامات سے تنگ آکر میں نے آئی جی کا فون نمبر بلاک کردیا، آئی جی جیل قاضی نظیر کے خلاف فوری انکوائری کی جائے۔





















