پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر (ایکس) پر اپنے بیان میں لکھا کہ جانچ پڑتال کےبعد میں مائیک ہیسن کا نام ہیڈ کوچ کیلئےاعلان کرتے ہوئےخوشی محسوس کر رہا ہوں،مائیک ہیسن قومی ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کی حیثیت سے جوائن کریں گے،وہ 26 مئی سے ذمہ داری سنبھالیں گے۔
After evaluation of numerous applications received against the vacancy, I'm pleased to announce that former New Zealand cricketer and renowned coach, Mike Hesson, will join us as the new Whiteball Head Coach for the Pakistan National Team, effective May 26th. We look forward to…
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 13, 2025
مزید لکھ کہ کرکٹ بورڈکو یقین ہےکہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ خالی تھا،ہیڈ کوچ کے لیےکئی درخواستیں موصول ہوئی ان کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ محسن نقوی نےکرکٹ کو مضبوط بنانے کے لئے عاقب جاوید کو ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سنٹر مقرر کیا،مائیک ہیسن اور عاقب جاوید کرکٹ کی بہتری کے لئے مل کر کام کرینگے۔




















