اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرستوں پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس خادم حسین سومرو نے علیمہ خان کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے علیمہ خان کو بیرون ملک جانے کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالتی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں اس فیصلے پر عمل ہوتا ہے یا نہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے مزید کہا کہ ہم خاندانی سیاست کرنے نہیں آئے۔ ہم یہاں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کھڑے ہیں۔






















