پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہاپی ایس ایل کے بقیہ میچز کا آغاز 17 مئی سے ہوگا۔
چیئرمین بی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیڑ (ایکس) پر بیان میں کہا پی ایس ایل سیزن ٹین کا فائنل 25 مئی کوکھیلا جائے گا، پی ایس ایل وہیں سے شروع ہوگا،جہاں روکا گیا تھا،ہم ایک بار پھر کرکٹ کے اسپرٹ کا جشن منانے جارہے ہیں۔
HBL PSL X picks up from where it left off! 6 teams, 0 fear
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) May 13, 2025
Let the aura take over as we unite and celebrate the spirit of cricket.
Get ready for 8 thrilling matches starting 17th May, leading up to the Grand Final on 25th May.
Best of luck to all the teams!#HBLPSLX #ApnaXHai
خیال رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) پاک بھارت جنگ کے نتیجے میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اختتامی میچزملتوی کر دئیے گئے تھے،جس کے بعد غیرملکی کھلاڑیوں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔
تاہم اب حالات نارمل ہونے کے بعد پی سی بی کی جانب سے میچز کے شیڈول کا دوبارہ سے اعلان کردیا گیا ہے۔






















