پاکستانی نژادسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر کی اہلیہ اور والدین کئی ہفتوں کے بعدبحفاظت غزہ سےمصر پہنچ گئے۔
خیال رہے کہ پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کاخاندان سات اکتوبرسے اسرائیل فلسطین جنگ شروع ہونےکی وجہ سے غزہ میں پھنس گیا تھا۔
سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ نادیہ کے والدین کئی ہفتے بعد بحفاظت غزہ سے نکل چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حمزہ یوسف کی اہلیہ کے والدین سات اکتوبر کو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ چھڑنے کے بعد غزہ میں پھنس گئے تھے۔
We're hugely relieved that Nadia's parents have been able to leave Gaza. We thank everyone for their messages of comfort over the past few weeks.
— Humza Yousaf (@HumzaYousaf) November 3, 2023
Our thoughts are very much with those who can not leave and still suffering in Gaza. We will continue to raise our voices for peace. pic.twitter.com/uFU1vUfDBe
اپنے خاندان کے جنگ زدہ غزہ سے بحفاظت نکلنے پر حمزہ یوسف اور اہلیہ نے کہا کہ گذشتہ چار ہفتہ کسی ڈراؤنے خواب سے کم نہیں تھے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس ( ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں حمزہ یوسف نے کہا کہ ہمیں بہت سکون ملا ہے کہ نادیہ کے والدین غزہ سے نکل چکے ہیں۔ ہم گذشتہ چند ہفتوں کے دوران ہمدردی کے پیغامات کیلئے ہر ایک کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :۔پاکستانی نژاد سکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کا خاندان غزہ میں پھنس گیا
حمزہ یوسف نے کہا کہ ہمارے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو غزہ کو چھوڑ نہیں سکتے اور اب بھی مشکلات کا شکار ہیں، ہم امن کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ کئی دن غزہ میں پھنسے رہنے کے بعد حمزہ یوسف کے ساس سسر سمیت 127 افراد کو آج رفع کراسنگ عبور کرنے کی اجازت ملی تھی۔