ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے پاکستانی نیوکلیئرکیپسٹی کو بھارت کی جانب سے ہٹ کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے ہماری نیوکلیئر کیپسٹی کو ہٹ کرنے کی خبر غلط ہے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے جتنے ڈرونز آئے تھے ہم نے گرا دیئے اور اگر مزید بھی آئے تو گرائیں گے۔
انکا کہا تھا کہ مختلف پراکیسز سے بھارت پاکستان میں دہشتگردی پھیلا رہا ہے، دہشتگردی پر قابو پالیں گے، دہشتگردی کا اسلام اور پاکستانیت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی بھی ہمارے دشمن کی لگائی ہوئی آگ ہے اور اگر ہم دشمن کو یہاں مات دے سکتے ہیں تو وہاں بھی شکست دے سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوکلیئر طاقتوں کے درمیان جنگ حماقت ہوگی جبکہ حالیہ کشیدگی کو کنٹرول ہم کر رہے تھے اور دنیا نے دیکھا ہم نے کتنا تحمل سے جواب دیا۔





















