پاکستان ایئرفورس کے سینئر افسر ایئروائس مارشل اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے میں 6 صفر سے کامیابی ملی ہے۔
ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ایئرفورس کے سینئر افسر ایئروائس مارشل اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف جوابی کارروائی میں پاکستان ایئرفورس کی بہترین کارکردگی پر اللہ کا شکر گزار ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے امن اور جنگ میں اپنی تیاری مکمل رکھی ہوئی ہے اور ایئرچیف نے ہمیں جو ہدایات جاری کیں ان پر عمل کیا جبکہ اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے ان اہداف کو نشانہ بنایا جنہوں نے پاکستان پر حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرڈیفنس آپریشن میں بھارت کے تمام ڈورنز اور میزائلز کی آمد موجود ہے، ڈرونز کو جام کر کے ، ڈیٹا فراہمی کی تقسیم کو روکا اور سافٹ اور ہارڈ ’کل ‘ پالیسی اپنائی جبکہ ہارڈ کل صرف ان علاقوں میں کیا گیا جہاں پر عوام اور شہری موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے فضا میں اپنی آپریشنل صلاحیتوں کو استعمال کیا، ہم نے ان تمام ڈرونز کی نشاندہی کر کے تمام کو تباہ کیا، شہری علاقوں میں ڈرونز کی آمد کے ساتھ براہموس میزائل آیا جسے تباہ کیا، براہموس میزائل مار کر پاکستانی سالمیت پر حملے کیے گئے، بھارت کی جانب سے امرتسر میں میزائل اپنے ہی علاقے میں اپنے شہریوں کو نشانہ بنا رہے تھے جبکہ ہمارے ہائپرسونگ میزائل ، ڈرونز اور دیگر میزائل نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک فضائیہ کو بھارت کی فضائیہ کے مقابلے میں 6 صفر سے کامیابی ملی ہے اور پاکستان کے تمام طیارے محفوظ ہیں جبکہ بھارت کے 6 طیاروں کو گرایا گیا۔





















