پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ 8 میچز کے انعقاد کا فیصلہ اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ 8 میچز لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے اور اس حوالے سے اگلے 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ مالی معاملات کی وجہ سے پی ایس ایل 10 کو ہر صورت مکمل کیا جائے گا۔
اگر غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہ ہوئے تو مقامی کھلاڑیوں کی مدد سے میچز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل فرنچائزز غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ ان کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے۔






















