چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےپاکستانی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور بھارتی ہم منصب کو فون کیا۔
چینی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیرخارجہ وانگ ای نےسیزفائرمعاہدہ برقرار رکھنے پرزوردیا،کہا بطورہمسایہ چین کو پاک بھارت کشیدگی پر تشویش تھی،پاکستان میں ہونے والے جانی نقصان پر شدید افسوس ہوا۔
چینی وزیرخارجہ نےکہا کشیدگی پرقابو رکھنےکیلئے سیزفائرکی پابندی ضروری ہےپاکستان نے انسداد دہشت گردی کیلئے انتہائی اہم کردارادا کیا ہے،چین دہشت گردی کےخلاف پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے، چینی وزیر خارجہ بھارتی حکام کو بات چیت کا راستہ اپنانے پر زور دیا۔






















