بھارتی کانگریس ایم پی منیش تیواری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر تنازعے کے حل پر ثالثی کی پیشکش مسترد کردی ہے۔
سوشل میڈیا ایپ ٹوئٹر پر کانگریس کے ایم پی منیش تیواری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےکشمیر تنازعے کے حل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کشمیر ہزاروں سال پرانا تنازع نہیں،امریکی اسٹیبلشمنٹ کو اپنے صدر کو بہتر ایجوکیٹ کرنےکی ضرورت ہے،کشمیر تنازع 22 اکتوبر 1947 کو شروع ہوا،جسکو 78 سال ہوچکے ہیں۔
Someone in the US establishment needs to seriously educate their President @POTUS @realDonaldTrump that Kashmir is not a biblical 1000 year old conflict.
— Manish Tewari (@ManishTewari) May 11, 2025
It started on 22 nd October 1947 - 78 years ago when Pakistan invaded the Independent State of Jammu & Kashmir that… pic.twitter.com/Ug4nmO338H
خیال رہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ کوشش ہوگی پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیرکاحل نکالیں، دیکھوں گا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔






















