پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پرعالمی برادری حرکت میں آگئی۔
جی سیون ممالک اور یورپی یونین نے کشیدگی کم کرنے کی اپیل کردی۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور بھارت کی کشیدگی خطے کے استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، دونوں ملک تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی نہ بڑھائیں۔
بیان کے مطابق سرحد کی دونوں جانب شہریوں کے تحفظ کیلئے تشویش ہے۔ عالمی طاقتوں نے کہا کہ وہ معاملے کے سفارتی حل کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ آج صبح پاکستان نے بھارت پرفتح میزائلوں سے زبردست جوابی حملہ کیا اور 26 اسٹریٹیجک اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ۔ صبح ہوتے ہی پاکستان نے فتح میزائلوں سے فتح کا آغاز کیا ۔ متعدد ایئر فیلڈز اور اسلحہ ڈپوز کو تباہ و برباد کر دیا۔
پاک فضائیہ کے جے ایف سیونٹین تھنڈر کے ہائپر سونک میزائلوں نے ادھم پور میں بھارت کے ایس فور ہنڈرڈ دفاعی نظام کو مٹی میں ملا دیا ۔ دشمن کا ملٹری سیٹلائٹ سسٹم بھی جام ۔۔ پاک فوج کے طوفانی حملوں کے نتیجے میں بیاس کے علاقے میں براہموس میزائل کا اسٹوریج تباہ کیا ۔
ادھم پور میں ڈپو ملیامیٹ، اکھنور ایوی ایشن بیس، بھٹنڈہ، پٹھان کوٹ اور ہلواڑا ایئر فیلڈز نیست و نابود کیا گیا، سرسہ، جموں اور برنالہ ایئر فیلڈ بھی راکھ کا ڈھیڑ بن گیا۔ چندی گڑھ میں اسلحہ سینٹر تباہ کردیا گیا۔
راجھستان میں فوجی تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ۔ گجرات میں ائیر بیسز پر حملے ۔ کئی سائٹس کو نشانہ بنایا گیا۔ سورت گڑھ میں ائیر فیلڈ کو نقصان پہنچایا گیا ۔






















