پاکستان میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث ملک بھر میں ہونیوالے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی کردیئے۔
بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ میں بھارتی ایئر بیسز، اسلحہ کے اسٹوریج اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس میں بھارت کا بھاری نقصان ہوا۔
پاک بھارت موجود کشیدہ صورتحال کے باعث پی سی بی نے تمام ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ملتوی کردیئے، حالات بہتر ہوتے ہی ٹورنامنٹس دوبارہ شروع کئے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق گریڈ ٹو پریذیڈنٹ ٹرافی، ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ کپ اور انڈر 19 انٹر ڈسٹرکٹ ون ڈے ٹورنامنٹ ملتوی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے پی ایس ایل جبکہ بھارت کی جانب سے آئی پی ایل ملتوی کئے جاچکے ہیں۔




















