بھارتی فوج نے پاکستان کے حملوں میں بھاری نقصان کا اعتراف کرلیا۔ ترجمان بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سے بھارتی ایئر بیسز پر حملہ کیا، پٹھان کوٹ، ادھم پور، بھوج اور آدم پورٹ ایئربیس کو شدید نقصان پہنچا۔
بھارتی فورسز نے پاکستان کے حملوں کے بعد پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ میزائل حملوں میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
ترجمان بھارتی فوج نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سے بھارتی ایئر بیسز پر حملہ کیا، پٹھانکوٹ، ادھم پور، بھوج اور آدم پورٹ ایئربیس کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
بھارتی فوج نے پاکستانی حملوں پر پسپائی اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشیدگی نہ بڑھانے کے اپنے بیان پر قائم ہیں۔
ترجمان نے حملوں سے پہنچنے والے جانی اور مالی نقصانات کا بھی اعتراف کرلیا۔ بھارتی حکام نے تصدیق کی کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی میں پاکستانی حملے میں بھارت کا ایک سینیئر انتظامی افسر راج کمار تھاپا مارا گیا۔
بھارتی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان نے 26 مقامات پر بھارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔





















