سینئر اینکر پرسن ندیم ملک نے پاک بھارت سرحد کا دورہ کیا اور پاک فوج کے بہادر جوانوں سے خصوصی گفتگو کی، نائب صوبیدار عرفان نے بتایا کہ اللہ کا شکر ہے اور بطور مسلمان سب سے پہلے ہمیں جو سبق دیا جاتاہے وہ شہادت کا ہے اور اس سے بڑا رتبہ ہمارے لیئے کوئی بھی نہیں ہے ۔
نائب صویبدار عرفان کا کہناتھا کہ دشمن شہریوں کو نقصان پہنچا رہاہے ہم انہیں چیلنج کرتے ہیں کہ سامنے سے آئے اور ہم ان کا سینہ تان کر مقابلہ کریں گے ،انہیں ایسا سبق سکھائیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی ۔
برکی میں سرحد پر تعینات پاک فوج کے کیپٹن مراد نے بتایا کہ بی آر بی نہر کی دوسری جانب ہماری دوسری لائن آف ڈیفنس ہے ، ہمارے مقصد کے آگے مشکلات کچھ بھی نہیں ہے ، ہمار ا مورال بلند ہے ، ہمارا جذبہ بلند ہے دشمن کا مقابلہ کریں گے ۔






















