نیپرا نے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے بجلی کی فی قیمت یونٹ میں کمی کا اعلان کر دیا۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 55 پیسے فی یونٹ کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نئی قیمتوں کا اطلاق ملک بھر کے تمام صارفین پر ہوگا۔
نیپرا کے مطابق قیمت میں کمی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے اس فیصلے سے صارفین کو مئی سے جولائی تک کے بلز میں ریلیف ملے گا۔
ادارے کے مطابق صارفین کو اس کمی کی صورت میں مجموعی طور پر 52 ارب 60 کروڑ روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا، جو مہنگائی کے مارے عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔
نیپرا کے اس فیصلے سے نہ صرف بجلی کے بلوں میں کمی آئے گی بلکہ عوامی سطح پر مہنگائی کے بوجھ میں بھی کچھ حد تک کمی کی امید ہے۔





















