پاکستانی جوابی حملے کے خوف کے پیش نظر بھارت نے مزید 16 ائیرپورٹس کو فلائٹ آپریشن کے لیے بند کردیا ۔
اطلاعات کے مطابق بھارت کے بند ہونے والے ایئرپورٹس کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے اور ان ایئرپورٹس کو 10 مئی تک بند کیا گیا ہے جبکہ بھارتی ایئرپورٹس بند ہونے سے آج 430 بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
امرتسر، جموں، شملہ، بھوج، راجکوٹ، جیسلمیر، جودھپور ایرپورٹس بند ہیں جبکہ چندی گڑھ ، پٹھان کوٹ ایرپورٹس کو کمرشل پروازوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔
بھٹنڈا، دھرم شالہ، پور بندر ایئرپورٹس کو بھی بھارت نے کمرشل پروازوں کے لیے بند کیا ہے اور جامن گڑھ ایرپورٹ اور سری نگر ائیرپورٹس بھی بند ہیں جبکہ لیہہ تھیوس ایئرپورٹس کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
پٹیالہ، ہلوارا، گگال، بھونتار ، کشن گڑھ، بیکانیر، گوالیار ہندن ایئرپورٹس کو بھی کردیا گیا ہے۔
مندرا، کنڈالا، کیشوڑ لدھیانہ ایئرپورٹس کو بھی 10 مئی تک بند کردیا گیا ہے۔





















