سیکیورٹی ذرائع نے بھارتی میڈیا پر پاکستانی جنگی طیارے ایف 16 کو گرانے سے متعلق نشر ہونے والی خبر کو سفید جھوٹ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستانی جنگی طیارے ایف 16 کو گرانے سے متعلق جھوٹا پروپیگنڈا نشر کیا جارہا ہے جس پر سیکیورٹی ذرائع نے ردعمل دیتے ہوئے خبر کو سفید جھوٹ اور جعلی قرار دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہیروپ ڈرون حملوں کی ناکامی کے بعد بھارت مزید بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکا ہے اور ناکامی در ناکامی نے بھارت کو مکمل طور پر ماؤف اور کنفیوز کر دیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اب راجستھان، پٹھان کوٹ اورمقبوضہ کشمیرمیں خیالی حملوں کو نئی جارحیت کا جوازبنانا چاہتا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان بھارت کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔






















