پی ایس ایل کے بقیہ میچز سے متعلق فیصلہ نہ ہوسکا۔پی ایس ایل اہم اجلاس ختم ہوگیا،اندرونی کہانی سماء سامنے لے آیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیڈیم کے باہر ڈرون گرانے کے واقعہ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پی سی بی چئیرمین،فرنچائزز نمائندگان اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شرکت کی،پی سی بی چئیرمین نے غیر ملکی کھلاڑیوں کو بریفنگ دی،اعتماد میں لیا،محسن نقوی کی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاآپ ہمارے مہمان ہیں ،ہمارا فرض ہے آپکو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو،آپکو یقین دلاتا ہوں آپکو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔
اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں نے سکیورٹی فورسسزکی تعریف کرڈالی،کہا پاکستان نے جو ہمیں پیار دیا اورسکیورٹی دی اس سے ہم مطمئن ہیں۔غیرملکی کھلاڑی،ہم پاکستان میں اپنی سکیورٹی سے مطمئن ہیں،ہمیں کیا گارنٹی دے رہےکہ کراچی میں بھارت کی جانب سے حملہ نہیں ہوگا،غیر ملکی کھلاڑیوں نےچند تحفظات سے آگاہ کیا کہ ہمیں صرف یہ مسئلہ ہے کہ ائیر اسپیس بند ہوگی،ہم واپس کیسےجائیں گے،جس محسن نقوی نے یقین دہانی کراتے ہوئےکہا کہ ہم آپکو گارنٹی دیتے ہیں آپکی سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آپکو آپکے گھر خیرو عافیت سے پہنچائیں گے
غیرملکی کھلاڑی نے محسن نقوی سےسوال کیا کہ کراچی کی جگہ دبئی کیوں نہیں کھیل سکتے،جس پر جواب میں انہوں نے کہا کہ دبئی کی آپشن بھی زیرغور ہے اس پر بھی دیکھ رہے ہیں۔
چئیرمین پی سی بی کی پی ایس ایل مینجمنٹ اور دیگر افراد سے میٹنگ جاری ہے،پی ایس ایل کراچی منتقل کرنی یا نہیں تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا،شام تک صورتحال واضح کردی جائے گی کہ پی ایس ایل کہاں ہوگا۔
،آج راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ شیڈول تھا۔ جس کو ملتوی کردیا گیا ہے






















