بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر ایک بار پھر بلیک آؤٹ کا عمل شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امرتسر کی ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں کے اندر رہیں، گھبرائیں نہیں اور غیر ضروری طور پر باہر جمع نہ ہوں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
امرتسر کے ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشنز آفس (ڈی پی آر او) نے واضح ہدایت جاری کی ہے کہ تمام بیرونی روشنیاں بند رکھی جائیں تاکہ بلیک آؤٹ کے عمل کو مؤثر طریقے سے نافذ کیا جا سکے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے تعاون کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے یہ ہدایات پر عمل کرنا ضروری ہے۔






















