پاکستان نے عالمی عسکری تاریخ میں نئی مثال قائم کر دی ہے، پاکستان کی فضائیہ نے بھارت کے جدید ترین رافال لڑاکا طیارے کو مار گرایا ہے۔ اس واقعے کے بعد پاکستان دنیا کا پہلا ملک ہے جس نے 4.5 جنریشن اور پہلا رافال لڑاکا طیارہ مار گرایا۔
پاکستانی فضائیہ نے دنیا میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے، پاک فضائیہ نے بھارت کے جدید ترین 4.5 جنریشن رافال لڑاکا طیارے کو فضائی معرکے میں مار گرایا ہے یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک نے جنگی حالات میں فرانسیسی ساختہ رافال جیٹ کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلی جنس اہلکار نے تصدیق کی ہے کہ ایک بھارتی رافال جیٹ پاکستانی کارروائی میں تباہ ہوا ہے فرانسیسی حکام اس بات کی بھی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا ایک سے زائد رافال طیارے بھی تباہ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستان نےبھارتی آپریشن سندور کو ناکام بناتے ہوئے پانچ بھارتی طیاروں کو مار گرایا، جن میں تین رافال ایک Su-30MKI اور ایک MiG-29 شامل ہیں۔
رافال طیارہ ناقابل شکست سمجھا جانے والا جنگی طیارہ
رافال جو دس ٹن وزنی، دو انجنوں پر مشتمل اور ملٹی رول جنگی طیارہ ہے،دنیا کے جدید ترین 4.5 جنریشن فائٹرز میں شمار ہوتا ہے یہ طیارہ فضائی لڑائی، زمینی حملے اور اسٹریٹیجک مشن انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت نے فرانسیسی کمپنی Dassault Aviation سے 36 رافال طیارے خریدے تھےجنہیں 2020 سے بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیا گیاتھا۔





















