نیویارک ٹائمز نے تصدیق کردی کہ پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا، جس کا ملبہ بھی مل گیا ہے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ثبوتوں سے واضح ہے کہ آپریشن میں بھارت کا بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں تصدیق کردی کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ ثبوتوں سے واضح ہے کہ آپریشن میں بھارت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان حکام کے مطابق بھارت کے 5 طیارے مار گرائے گئے ہیں جبکہ بھارت 3 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر رہا ہے، 2 کا ملبہ بھی مل گیا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دفاعی ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ ایک ملبہ رافیل طیارے کا تھا، پاکستان کی جوابی کارروائی میں بھارت میں 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔





















